لاہور(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے فلم پنجاب نہیں جائوں گی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ایمان علی نے بتایاکہ پنجاب نہیں جائوں گی ابتدا میں ایک ڈراما تھا جسے بعد میں ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔
اداکارہ نے کہاکہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے میری تجاویز کو نہ مانا تو میں نے شوٹنگ کے آغاز سے 3دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔ایمان علی نے کہاکہ فلم میں مجھے اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا،رائٹر کو علم نہیں تھاکہ کراچی کی لندن میں رہنے والی لڑکی کس طرح لوگوں سے پیش آتی ہے،سکرپٹ سے یوں لگتا تھا کہ وہ لڑکی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کو نہیں پتا تھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ کس طرح بات چیت کرتے ہیں تو انہیں یہ سکرپٹ نہیں لکھنا چاہیے تھا۔