امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان کے خلاف فیصلہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد سنایا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد سنایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، ان کے کیس کو نواز شریف کے کیس سے ملانے کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ڈیڑھ سال سے خود پر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے،

جواب مانگیں تو عدالت اور پولیس پر حملہ آور ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس پورے کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد، تحقیقات ہونے اور ریفرنس عدالت میں بھیجے جانے کے بعد، تمام دلائل مکمل ہونے اور پورا موقع دیے جانے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 14 ماہ میں 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں تاہم عمران خان صرف 3 بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران وہ ہر طرح سے اس کیس سے بھاگنے کے راستے تلاش کرتے رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے جس میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ عمران خان کو جواب جمع کروانے کا پورا موقع دیا گیا، ان کو جب توشہ خانہ کا تحفہ ملا تو انہوں نے قانون کے مطابق اسے خریدنے سے پہلے ہی بیچ دیا تھا، بیچنے کے بعد اس کی قیمت جمع کروائی اور اس کو ڈکلیئر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جس کیس کے حوالے سے بھی سوال کیا جائے وہ اس سے لاعلمی کا اظہار کردیتے ہیں، ابھی صرف توشہ خانہ کیس کی چوری پکڑی گئی ہے، یہ القادر ٹرسٹ کیس، فارن فنڈنگ کیس اور سائفر کا جواب دینے سے بھی قاصر ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، ان کے کیس کو نواز شریف کے کیس سے ملانے کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف نے خود کو احتساب کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا اور سرخرو ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو یہ کام پہلے دن اپریل 2022 میں کیا جا سکتا تھا، عمران خان کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو سزا سنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی اصلیت پتا چل گئی ہے، وہ زمان پارک سے گرفتار ہوئے تو باہر کوئی موجود نہیں تھا، چور کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved