امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت کا بغیر لائسنس لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس کی درآمد پر پابندی کااعلان

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور پرسنل کمپیوٹر کی درآمد کے لیے فوری طور پر لائسنس کی شرط عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام سے ایپل، ڈیل اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے اور انھیں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں موجودہ قوانین کمپنیوں کو آزادانہ طور پر لیپ ٹاپ درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن نئے قانون کے تحت ان مصنوعات کے لیے خصوصی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت نے قبل ازیں سنہ 2020 میں ملک میں آنے والی ٹی وی کی کھیپوں کے لیے ایسی ہی پابندی عاید کی تھی۔اس صنعت سے وابستہ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ لائسنس کے نظام کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ ہر نئے ماڈل کے لانچ کے لیے طویل انتظار کریں گے ، اور یہ بھارت میں تیوہاروں کے موسم سے ٹھیک پہلے آئے گا جب عام طور پر فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔حکومت نے اپنے نوٹی فکیشن میں اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اپنے میک ان انڈیا منصوبے کے تحت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہے اور درآمدات کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved