امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شوبز کی خاطر ایک سال بغیر بجلی اور پانی والے اپارٹمنٹ میں رہی، حریم فاروق

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ والدین باہر تعلیم کے لیے بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں نے کراچی آکر شوبز میں اپنا مقام بنانے کا فیصلہ کیا اور کڑا مشکل وقت دیکھا۔اداکارہ حال ہی میں ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے شوبز میں آنے سے متعلق مشکلات کا ذکر کیا۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ میں ایک اچھے اور عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والدین مجھے تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں اداکاری کا شوق رکھتی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اپنے والدین سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے پڑھائی کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے خواہش مند ہیں لیکن میں نے والدین کی اس آفر کو لینے سے انکار کردیا اور انہیں بتایا کہ میں خود اپنے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں آپ سے ایک پیسہ لیے بغیر ہی اپنا نام بنانا چاہتی ہوں اور آپ لوگوں کیلیے فخر کا باعث بننا چاہتی ہوں اس کے بعد میں کراچی آگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں میں کوئی جاننے والا یا رشتہ دار نہیں تھا جس کی وجہ سے خاصا مشکل وقت دیکھنے کو ملا، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ایک سال تک ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں جہاں بجلی حتیٰ کہ پانی بھی نہیں تھا وہاں رہی، صبح سیٹ پر میں چھپ کر شاور لیا کرتی تھی،

اپارٹمنٹ میں بجلی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار اکیلے میں رو پڑی تھی، اس وقت میں سوچتی تھی کہ میں آخر کیوں اتنا سب کچھ برداشت کررہی ہوں لیکن آج سب سمجھ آتا ہے کہ اس محنت کی وجہ مجھے یہ مقام ملا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سپورٹ کرنے والے نہیں ملتے لیکن میں نے خود اپنا نام بنانے کے لیے والدین کی سپورٹ لینے سے انکار کیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنے والدین سے کبھی اپنی پریشان حالات کا ذکر نہیں کروں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved