کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یادگار لمحات کی تصویریں شیئر کرتی نظر آتی ہے۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’کاش اس طرح کے معصومیت سے بھرے وقت میں، میں واپس جا سکتی۔واضح رہے کہ 55 سالہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان کو مشہور اور کئی بلاک بسٹر ڈرامے دیئے ہیں۔وہ ناصرف اداکارہ بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، اْن کا ذاتی میک اپ برانڈ بھی ہے جسے وہ خود چلاتی ہیں۔