اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ،او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں،
پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب روپے رقم واجب الادا ہیںسوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں،سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔ذرائع کے مطابق سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے رقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔