امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بچھانے کا اعلان

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 100 ارب شیکل(27ارب ڈالر)کی لاگت سے سے ریل نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائے گا اوراسی کے ذریعے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔

نیتن یاہو نے اس آئینی بحران کو نظر انداز کیا جس نے ملک کو گذشتہ سات ماہ سے تعطل کا شکار کر رکھا ہے، جس سے صہیونی ریاست کی معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اس کی جمہوری صحت پر مغربی اتحادیوں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے۔اس کے بجائے ،انھوں نے ون اسرائیل پروجیکٹ سمیت بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔اسے انھوں نے ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو دو گھنٹے یا اس سے کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مستقبل میں ہم ایلات سے بحیرہ روم تک ریل کے ذریعے سامان کی نقل وحمل کے قابل ہوں گے اور اسرائیل کو ٹرین کے ذریعے سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے بھی جوڑ سکیں گے۔اس پر بھی، ہم کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کے ایک سینیر قانون ساز نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات استوار ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، حالانکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے مشرقِ اوسط کی طاقتوں کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی پیشین گوئی کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved