روم(این این آئی)اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو توقع نہیں تھی کہ وہ نیا عہدے سبنھالنے کے بعد پہلے سرکاری دورے کے دوران امریکا میں ایک ایسی شرمناک صورتحال سے دوچار ہوں گی جو سوشل میڈیا پر ان کے چرچے کا باعث بن جائے گی۔امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہ نما چک شومر نے انہیں اس وقت مزید مشکل میں ڈال دیا جب انہوں نے مسز جارجیا سے ان کے ملک کے پرچم کے رنگوں کے معنی کے بارے میں پوچھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کی تجربہ کار سیاست دان کے لیے یہ سوال حیران کن تھا اور اس کا ان کے پاس اس وقت کوئی جواب نہیں بن پڑا۔ انہوں نے حیرت سے سوال پوچھنے والے کی طرف دیکھا اور جواب نہ دے سکنے پر شرمسار ہو گئیں۔ وہ اسے ٹال بھی نہیں سکتی تھیں۔چنانچہ انہوں نے جھجکتے ہوئے جواب دیا،ہاں… ہاں۔مگر یہ سوال کا جواب نہیں تھا۔ وزیر اعظم کے پاس پرچم کے رنگوں کے بارے میں جواب نہ ہونا اس بات کی علامت تھا کہ وہ اپنے قومی پرچم کے بارے میں کم ہی جانتی ہیں۔