امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نوازشریف چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے،شہباز شریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے ، اللہ نے چاہا تو چند ہفتوں میں آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔ایک انٹرویومیں شہبازشریف نے کہاکہ ہمارے 15ماہ میں پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا، ان 15ماہ میں پاکستان کے کھوئے ہوئے وقارکوبحال کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اورپنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ہماری حکومت نے بڑے بزنس ہائوسزپر سپرٹیکس لگایا، کارپوریٹ سیکٹربہت حد تک ٹیکس دیتا ہے۔نواز شریف سے متعلق انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو سازش کے تحت جھوٹے مقدمے میں سزا دلوائی گئی، آج نوازشریف کے خلاف سازش بے نقاب ہوچکی ہے،سازش کرنے والے سب چہرے سامنے آچکے ہیں، ہرکام کیلئے وقت مقرر ہے، جن لوگوں نے ملک کیخلاف سازش کی ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے، ان کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ چیئرمین پی ٹی آئی نے بنایا تھا، وہ جلد وطن واپس آئیں گے، اللہ نے چاہا تونوازشریف چند ہفتوں میں پاکستان آئیں گے اور وہ پاکستان آئیں گے توقانون کا سامنا کریں گے۔سانحہ 9مئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ 9مئی کو پاکستان، پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف سازش تھی، 9مئی واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے،

چیئرمین پی ٹی آئی اس کے حواری، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایاکہ 9مئی کو یہ سازش کی گئی تھی کہ پاکستانی فوج کا تختہ الٹ دیں، یہ سازش کی گئی تھی کہ ملک میں انتشارہو اورخانہ جنگی ہوجائے، بطور وزیراعظم یہ ساری باتیں معلومات کی بنیاد پرکررہا ہوں، جن لوگوں نے شہری تنصیبات پرحملیکیے ان پراے ٹی سی کے تحت مقدمات ہونگے۔

نیب قوانین کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ نیب قانون میں تبدیلیاں اس لیے کی گئیں کہ ملک آگے چلے، بعض سیاستدان اورسرکاری افسران قانون کیمطابق بھی کام کرنے کوتیارنہیں نیب کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران ڈرتے ہیں کل کوٹھیک کام بھی کیا تونیب ان کوپکڑکررسوا کرے گا،کاروباری افراد نے نیب کی وجہ سے سرمایہ لگانا بند کردیا تھا۔انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہاکہ الیکشن میں پی پی سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے جہاں ایڈ جسٹمنٹ کی ضرورت نہیں وہاں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن جیتے تو وزارت عظمی کے امیدوار نوازشریف ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved