امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اورچین کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،پاکستان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کے نظریئے اور تصورات کے ساتھ کھڑا ہے،

سی پیک کے تحت پاکستان میں بجلی، سڑکوں کے انفراسٹرکچر، پن بجلی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، پاکستان اور چین دوستی کے بے مثال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، چین اور پاکستان سداا بہار دوست اور آہنی بھائی ہیں، پاک چین دوستی برقرار رہے گی ۔

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کی دستاویز پر دستخط کیے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کی دستاویز پر دستخط کیے۔دوسری دستاویز جس پر دستخط کیے گئے وہ سی پیک کے فریم ورک کے اندر ماہرین کے تبادلے کے طریقہ کار کے قیام سے متعلق تھی۔

تیسری دستاویز جس پر سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ظفر حسن اور چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے دستخط کیے وہ پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے حوالے سے تھی۔چوتھی دستاویز پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ عاصم امین اور چائنیز چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو نے دستخط کیے جوکہ قراقرم ہائی وے فیز 2 پراجیکٹ کی ’فزیبلٹی اسٹڈی‘ سے متعلق تھے۔

دونوں فریقین نے سفارتی ذرائع سے صنعتی کارکنوں کے تبادلے کے پروگرام پر مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے، علاوہ ازیں اسٹریٹجک ایم ایل ون منصوبے کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان ، وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے علاوہ چینی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی 6 دستاویزات اوریادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم محمدشہبازشریف نے چینی وفد کابھر پور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان پر وہ چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج سے 10 برس قبل اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر دستخط کئے تھے تو معاہدے پر دستخطوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل درآمد شروع ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں بجلی، سڑکوں کے ڈھانچہ، پن بجلی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطوں کے بعد ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے ماڈل کے تحت اقتصادی تعاون کومزید فروغ حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بزنس ٹو بزنس حکمت عملی کے تحت زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

پاکستان چین کی معاونت سے چینی معیار کے مطابق برآمدات کو یقینی بنائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ عوامی رابطوں کے فروغ کے لئے نائب وزیراعظم کو خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان بھیجا ہے۔ چینی صدر نے دنیا کو دکھایا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے بے مثال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان صدا بہار دوست اور آہنی بھائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی برقرار رہے گی اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کے نظریئے اور تصورات کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبے ہیں اور ہمیں یقین ہے یہ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قربانی سخت محنت اور کوششوں سے اپنے پائوں پر کھڑے ہونا چین اور چین کے صدر شی جن پنگ کا ماڈل ہے۔ ہم بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک میں ترقی اورخوشحالی لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لیفینگ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے کے بعد شہباز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے مرکزی داخلی دروازے پر چینی وفد کا استقبال کیا۔

چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینا کے اراکین بشمول وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی کا ان سے تعارف کرایا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ وہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت اور اس گیم چینجنگ انیشی ایٹو سے ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved