جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔
میچ نہ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو اس دوران کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں پانی پلاتا دیکھ کر ان کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو شیڈول ہے۔