چلاس (این این آئی)چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گیٹی داس کے مقام پر کار اور وین کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا، کار سے ٹکر کے بعد وین کھائی میں گری اور اس میں آگ لگ گئی،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
