امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نگران وزیراعظم کیلئے5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں،خواجہ آصف

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4،5نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میرے خیال میں 90دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved