نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ممبر ممالک کے اعتراضات پر میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں میچز کی تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق بی سی سی آئی کا اجلاس ہوا۔
میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ بے شاہ نے کہا کہ دو تین ممبر ممالک کو ورلڈکپ شیڈول پر تحفظات ہیں، ورلڈکپ شیڈول میں ردوبدل کیا جائیگا، وینیوز تبدیل نہیں ہوں گے۔سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ورلڈکپ کا نیا شیڈول دو سے تین دن میں جاری کریں گے۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے وینیو یا تاریخ کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔