امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روسی صدر کا 6 غریب ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان

ماسکو(این این آئی)روس نے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اناج برآمدات یوکرین کے بجائے افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے، اگلے تین، چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کریں گے۔

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ اجلاس میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ برکینا فاسو، زمبابوے،مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھیجا جائے گا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، افریقی ممالک کو اناج اور انسانی ہمدردی امداد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہوتا ہے، روس عالمی خوراک کے تحفظ میں بڑا شراکت دار ہے۔ترجمان روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے معاہدے پر عملددرآمد روک دیا ہے، روسی شرائط پوری ہونے کے بعد روس فوری طور پر اناج ڈیل پر واپس آجائے گا۔بعد ازاں روس نے یوکرین سے اجناس ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved