امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ دیکھا اور سنا ہے شہباز شریف بہتر منتظم ہیں لیکن نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم شہباز شریف سے بہتر ہیں، حافظ حمد اللہ

لاہور( این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان وجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم ہرگز انتخابات کے التواء کے حق میں نہیں ہیں اور یہ وقت مقررہ پر ہونے چاہئیں ،نگران سیٹ اپ کے معاملے پر غیر رسمی بات چیت شروع ہوگئی ہے ،یہ دیکھا اور سنا ہے کہ شہباز شریف بہتر منتظم ہیں لیکن نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم شہباز شریف سے بہتر ہیں ،

پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوںکی قیادت نے اتفاق رائے سے گورنر خیبر پختواہ حاجی غلام علی کا تقرر کیا ، ان کے حوالے سے کوئی اعتراضات یا تحفظات ہیں تو میڈیا میں بات کرنے کی بجائے متعلقہ پلیٹ فارم پر بات کی جائے کیونکہ جس پلیٹ فارم سے وہ گورنر بنے ہیں وہی آئندہ کا فیصلہ بھی کرے گا۔

ایک انٹر ویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے معاملے پر (ن) لیگ سے بات چیت شروع ہو ئی ہے ، اس معاملے پر (ن) لیگ کی جانب سے ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس نے دیگر جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں ،اسحق ڈار ، خواجہ سعد رفیق اور کچھ دوسرے دوست جو کمیٹی میں شامل ہیں وہ بھی مولانا فضل الرحمن کے پاس آئے تھے لیکن یہ ابھی غیر رسمی بات چیت ہے ،جب رسمی طور پر بات چیت ہو گی تو اس کی نوعیت اور شکل کچھ اور ہو گی۔

انہوں نے اتحادیوں کی جانب سے گورنر خیبر پختوانخواہ حاجی غلام علی پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر کا تقرر اکیلی جے یو آئی کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ یہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کا فیصلہ تھا اس میں تمام قیادت نے مشاورت سے متفقہ فیصلہ کیا ،جب گورنر بنا ہی نہیں تھا اس وقت چارسدہ میںجلسہ تھا اس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی آنا تھا ،وہاں پر ایمل ولی خان نے خود اعلان کیا کہ خیبرپختوانخواہ کے گورنر حاجی غلام علی ہوںگے اور انہوں نے اجتماع کو کہا کہ ہاتھ اٹھا کر زندہ باد بھی کہیں ۔

اب اگرسوالات اٹھ رہے ہیں جس میں خیبر پختوانخواہ کی حد تک مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اے این پی کی طرف سے اگر اختلافات اورتحفظات ہیں تو اس کے لئے پی ڈی ایم کا فورم ہے اور اتحادیوں کا فورم ہے وہاں بیٹھ کر اعتراضات اور شواہد سامنے رکھیں اور انہیں ثابت کریں ، اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو وہی فورم جس نے ان کا بطور گورنر تقرر کیا تھا وہی فورم آئندہ کا فیصلہ بھی کرے گا ، لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہو سکتے جس سے میڈیا میں باتیں کی جائیں اس سے تو سیاسی ماحول میں انتشار پیدا ہو گا۔

انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف میں بہتر وزیراعظم کے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف بہتر تھے تو تین بار وزیر اعظم بنے ، لیکن جب میں جب سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں تو شہباز شریف نے بطور پنجاب کے وزیر اعلیٰ خود کو اچھا منتظم ثابت کیا ہے لیکن بحیثیت وزیراعظم نوز شریف ،شہباز شریف سے بہتر ہیں۔انہوں نے بروقت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،آئین کہہ رہا کہ ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوں ،الیکشن وقت مقررہ پر ہوںگے اور اگر نہیں ہوتے تو اس اگر کا جواب وقت پر دیں گے۔

ہم التواء کے بالکل بھی حق میں نہیں ہے بلکہ ہم کہتے ہیں انتخابات وقت مقررہ پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے قیام کے حوالے سے کہا کہ اس میں شامل لوگ دوسری پارٹیوں سے اقتدار اور اپنے مفادات کے لئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ، وہاں انہوں نے اپنے مفادات حاصل کئے اور اب مفادات کے لئے پھر کسی اور گھونسلے میں بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کی سیاست اپنے مفادات ہیں ۔ ہم نے انہیں لفٹ نہیں کرائی ،جے یو آئی کا فیصلہ ہے ملک میں کسی سطح پر بھی کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا تاہم کسی ضلع میں کسی حلقے میں سیٹ ٹوٹ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved