امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ون منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں، ایم ایل وین منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے چینی حکام کو قائل کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، اس سے پہلے یہ لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز تھی، جسے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کیا گیا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا۔

منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا، ٹریک پر ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی، تاہم ابتدائی طور پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔منصوبے میں ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا ہے، اور اب صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست 2020 میں منظوری دی تھی

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved