امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق اسی ماہ سے ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی 2023 کے مہینے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کیمطابق بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف42 روپے72 پیسے تک پہنچ گیا ہے اور سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے41 پیسے تک کا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوگیا ہے اور ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے اور 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 37.80روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے کا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 ، ماہانہ51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے اور ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے پر برقرار ہے

جب کہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی فی یونٹ10.06 روپے پر برقرار رہے گا۔اس کے علاوہ پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 41 روپے 89 پیسیمقرر کی گئی ہے اور آف پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 35 روپے57 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ کمرشل، انڈسٹریز اور زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کے لیے فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی ان نئی قیمتوں کا نفاذ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved