امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیلی ایٹمی سائنسدانوں کا مستعفی ہونے کا امکان

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل میں نئی عدالتی ترامیم کی منظوری کے بعد بحران مزید بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں سینئر جوہری سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے عدالتی ترامیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے اور استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہیہ معاملہ دس سائنس دانوں کے گروپ سے متعلق ہے، جو اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار ہیں۔ان کے درمیان حالیہ ہفتوں میں اس بارے میں بات چیت ہوئی کہ آیا ریاست کی خدمت جاری رکھنا درست ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے ہر ایک اپنا فیصلہ خود کرے گا مگر وہ اس معاملے پر آپس میں متفق ہیں۔اس معاملے پر ایٹمی سائنس دان اپنے پیشرووں کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں سائنسی-فوجی برادری کے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اس معاملے کو حکام کے سامنے نہیں اٹھایا ہے۔”

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved