امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہواہے۔ فیصل آباد ماسٹر پلان کی منظوری میں اربوں روپے کی کرپشن پرسابق ڈی جی ایف ڈی اے زاہد اکرام اور سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی زاہد اکرام نے بہت سا رقبہ غیر قانونی طور پر براؤن سے کمرشل کیا اور بھاری رشوت کے عوض گرین رقبہ کو براؤن بھی ظاہر کیا گیا، زاہد اکرام نے فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد کے ذریعے لوگوں سے رشوت لے کر ماسٹر پلان میں ردوبدل کیا۔

اینٹی کرپشن کے درج مقدمے کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے زاہد اکرام نے سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کا آلہ کار بن کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، زرعی رقبہ کو رہائشی رقبہ ظاہر کرنے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لی گئی۔زاہد اکرام اس وقت بطور ڈی جی ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سابق ڈی جی زاہد اکرام کی گرفتاری کے لیے ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا مگر وہ دفتر سے فرار ہو گئے۔اینٹی کرپشن فیصل آباد نے بعد از انکوائری سابق چیئرمین میاں وارث عزیز اور ڈی جی زاہد اکرام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد اور ای ڈی عثمانی اینڈ کمپنی رافع احمد صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved