لاہور(این این آئی)مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کیلئے رابطے شروع کر دئیے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ، راشد لطیف اور اظہر علی سے رابطے کئے ہیں جس پر تمام سابق کرکٹرز نے کمیٹی کے ممبر بننے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد سابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث کمیٹی کا ممبر بننے سے معذرت کرلی ۔