امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

لاہور ( این این آئی)اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر چوتھی بار ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی 230 روپے فی کلو سے بڑھ کر 240روپے فی کلو ہوگئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2830روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے ہوگیا۔

پہاڑی و دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370روپے فی کلو ہوگئی، گھریلو سلنڈر 4130اور کمرشل سلنڈر 15890روپے ہوگیا جبکہ سرکاری قیمت 177روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2092 روپے مقرر ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس مافیا کا حکومت اور اوگرا کو کھلم کھلا چیلنج ہے، ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت ہے جبکہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں،

حکومت و سرکاری ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 اگست کو ہونے والی ہڑتال اٹل ہے، خیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کر دی جائے گی۔ ایل پی جی دکاندار کا قلع قمع کرنے کے بجائے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے، عوام کو اس مہنگائی میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی فراہم کی جائے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی بلیک مارکیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہے، ملک میں وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور ناجائز منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved