راجن پور( این این آئی)گزشتہ 26 دنوں میں شاھراہ قراقرم ، شاھراہ بلتستان سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں راجن پور کے چھ شہریوں سمیت 34 افراد جاں بحق ہوئے اور 50 زخمی ہوئے ۔
گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں سڑکوں پر مناسب انتظامات کی کمی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ھونا بھی شامل ہے ۔گلگت بلتستان حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔