امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے،طوبیٰ انور

کراچی (این این آئی) اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ گھر چلانا، بچانا اور سمجھوتہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے، صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے،

رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا فن ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے، شادی شدہ جوڑوں کو ابتدائی 2 سال تک سمجھانا چاہیے کہ جب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو اسے کس طرح حل کرنا ہے۔طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خصوصی طور پر نوجوان جوڑوں کو تھراپی لینی چاہیے،

شادی شدہ زندگی کو چلانا نہ صرف بیوی بلکہ شوہر سمیت ساس اور دیگر اہل خانہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں سب لوگ صرف بیاہی جانے والی لڑکی کو درس دیتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے 2018 میں مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved