اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں سمیرا ملک صوبائی حکومت کی ترجمان رہ چکی ہیں۔
