کراچی(این این آئی)محرم الحرام کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 28 اور 29 جولائی(جمعہ اورہفتہ)9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو محرم الحرام کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
