امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سنڈے کی ٹوئٹ ،پاکستانیوں کی جانب سے ٹرولنگ، عرفان پٹھان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کے بھارت سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک اتوار کی ٹوئٹ تو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے (فارغ) ہو؟۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے،

سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے،اس کی بنیادی وجہ عرفان پٹھان کی گزشتہ برس کی جانے والی ٹوئٹ تھی، جو انہوں نے 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو کی تھی، یہ ٹوئٹ اس وقت کی گئی جب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا۔

اس فتح کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستانیوں کو ٹرول کیا اور لکھا پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟۔اب اسی ایک سال پرانی ٹوئٹ کو یاد کراتے ہوئے پاکستانی شائقین نے سابق بھارتی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑ دی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پڑوسی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا ایک اتوار کی ٹوئٹ تو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے (فارغ) ہو؟

‘پاکستانی صارفین نے انہیں یہاں بھی نہ بخشا اور ان کی ٹوئٹ پر بھرپور جواب دیے۔احتشام صدیقی نامی ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کے لیے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ ایک فین پیج کی اسٹوری کو دیکھنے والے لوگوں کا تھا، اس میں عرفان پٹھان کا نام بھی تھا۔ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ شخص فین پیجز پر اسٹوریز دیکھ رہا ہے اور ہمیں فارغ کہہ رہا ہے۔مصطفیٰ سلیم نامی صارف نے کہا کہ بندے سے ٹوئٹ بھی نہیں ہورہی، جناب اور ایڈٹ کرنی پڑی۔ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی گریس کدھر گئی؟۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved