امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الجزائر میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت اور آگ لگنے سے 34 افراد کی اموات

الجیرز(این این آئی )الجزائر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی متعدد ریاستوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جن میں فوج کے 10 ارکان بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ جنگلات اور زرعی فصلوں میں 97 مقامات پر آگ لگی، ان میں سے کچھ آبادی والے دیہاتوں میں پھیل گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے 1500 شہریوں کو وہاں سے نکالا۔ 6 ریاستوں میں آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔الجزائر کی وزارت دفاع نے مشرقی الجزائر کی ریاست بیجیا کے بنی کسیلا میں لگنے والی آگ میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ فوجیوں میں مختلف نوعیت کے 25 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو براہ راست قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

“ریاست بیجیا میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل کے دوران، ہوا کی طاقت میں اضافے کی وجہ سے آگ کا رخ بنی کسیلا میں واد داس کے علاقے میں فوج کے دستے کے مقام کی طرف ہوگیا۔ متعدد فوجی اہلکار آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ بنی کسیلا کے علاقے میں واقع پیپلز نیشنل آرمی کے دستے سے تعلق رکھنے والے دس فوجیوں کی موت واقع ہوگئی جب کہ 25فوجیوں کے زخمی ہونے کیبعد انہیں ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved