امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

منوج باجپائی نے 170 کروڑ اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگا دیا

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے 170 کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگایا اور اس کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج باجپائی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال اسٹرگل (جدوجہد) کررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکائونٹ میں کچھ رقم آجائے۔

اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں، 170 کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا میں کام کررہا ہوں، اس میں دولت بنانا ناممکن ہے، ان میں علی گڑھ اور بھوسلے جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی خبریں پڑھنے کے بعد پرامید ہوں کہ پروڈیوسر جلد میں معاوضہ بڑھادیں گے۔دوران گفتگو اداکار نے انکشاف کیا کہ رواں برس نومبر میں فیملی مین کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved