لاہور( این این آئی)نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے کبھی کسی نے کوئی تحفہ نہیں دیابلکہ مجھے ساکگرہ کے موقع پر بھی کسی نے تحفہ نہیں دیا ،فیملی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں پیسے رکھ لو جو چاہو خرید لینا۔
ایک انٹر ویو میں جنت مرزا نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ مجھے بھی باقاعدہ کوئی چیز تحفے میں ملے تاکہ میں اسے کسی محفوظ جگہ پر سنبھال کر رکھ سکوں۔جنت مرزا نے کہا کہ میرے خیال میں شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنا ہے ۔