امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انتخابات میں مخلص اور پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا، نوازشریف

جدہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، آنے والے انتخابات میں مخلص اور پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔ وہ سعودی عرب سے دوبئی روانگی سے قبل سرگودھا کے (ن) لیگی رہنما چوہدری ذوالفقار احمد کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

وفد کے ارکان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان میں ان کی واپسی کا شدت سے انتظار ہو رہاہے اور جب وہ پاکستان آئیں گے تو عوام ان کا فقید المثال استقبال کر یں گے۔ نوازشریف نے کہاکہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستانی عوام ان سے کس قدر محبت کرتے ہیں وہ بھی ہر وقت پاکستان اور قوم کو یاد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہی اب ان کی ترجیح ہے۔  نوازشریف نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ وہ واپس جاکر عوام کو حوصلہ دیں کہ ان کی مشکلات بہت جلد ختم ہونیوالی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور اب ہم سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری ذوالفقار احمد نے نواز شریف کو پھول پیش کئے۔وفد کے ارکان نے نوازشریف سے کہا کہ ہمیں آپ کی صحت کی بہت فکر ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو مکمل صحت دے اور آپ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں۔ نوازشریف نے ملاقات کیلئے آئے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved