امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواجہ آصف کی اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس کی بھی یہ تجویز ہے،اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات میں کوئی شبہ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نگراں وزیر خزانہ ایسا ہونا چاہیے،

جسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے معاہدے کی سمجھ بوجھ ہو،کسی شک و شبے کے بغیر ہر حال میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں، ہم بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اسحاق ڈار نے نگراں وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا،ہمارے کسی اجلاس میں بھی اس پر بات نہیں ہوئی، ہمیں موقع نہیں دینا چاہیے کہ لوگ ہماری طرف انگلیاں اٹھائیں،میں نے جو بات کی وہ کسی کے کہنے پر نہیں کی۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں ہر الیکشن پر سوالیہ نشان آیا ہے، نگراں سیٹ اپ غیر جانبدار ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved