لاہور( این این آئی)بجلی مہنگی ہونے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ، تعمیراتی صنعت کا بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ اسٹیل مینوفیکچررز نے چھٹی کے دن ہی سریے کی فی ٹن قیمت 15ہزار روپے بڑھادی۔ مینوفیکچررز کے مطابق بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔لارج اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق فی ٹن 15ہزار روپے بڑھانے کے بعد سریے کی فی ٹن قیمت 2لاکھ 60000روپے ہوگی۔