نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والی بس کے 11 مسافروں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ادھر بھارتی ریاست گجرات میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔اس کے علاوہ جوناگڑھ شہر میں خوفناک سیلاب اور منہ زور ریلے ہر شہہ بہالے گئے، رہائشی آبادیوں میں کئی کئی فٹ پانی بھرنے سے گھر پانی میں ڈوب گئے۔یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔