لاہور(این این آئی)جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہرشل گبز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ایک انٹرویومیں ہرشل گبز نے کہا کہ عدم تسلسل ضرور ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کیسے کلک کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ہمیشہ ایکس فیکٹر پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ خطرناک ٹیم ہے، ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں، ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔
بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ہرشل گبز نے کہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ رنز کرنا جانتے ہیں، یہ ناقابل یقین ہے، ان کا ٹیمپرامنٹ شاندار ہے، جتنے بھی رنز بنا لیں، مطمئن نہیں ہوتے۔سابق جنوبی افریقا کے بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا جانتے ہیں، کچھ بھی کہہ لیں بابر بہترین بیٹرز میں سے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان آکر ایسا لگا کہ جیسے میں کبھی لاہور سے گیا ہی نہیں۔