لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ سارہ ارشد نے بھی اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا ،ساتھی گلوکاروں اور پرستاروں نے یو ٹیوب چینل شروع کرنے پر سارہ ارشد کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ سارہ ارشد نے دیگر اداکاروں اور گلوکارائوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے جس میں وہ مختلف ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں ۔ سارہ ارشد شوبز کی شخصیات اور پرستاروں سے اپنا چینل سبسکرائب کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔