امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز دیدی۔اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا کو دی جانے والی بجلی اور پیٹرول کی مقدار میں 50 فیصد کٹوتی کی بھی تجویز دی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کو ریلیف دینے کے لیے اشرافیہ اضافی بوجھ برداشت کرکے قربانی کی مثال قائم کرے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے، بجلی کے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے متوسط اور غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشن کا استعمال کم سے کم کیا جائے،

وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا بجلی اور پیٹرول استعمال کرنے میں 50 فی صد کمی کریں، صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی و صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز غیر ضروری پروٹوکول ختم کریں۔نیئر بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول کے لیے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی، عدالتی اور ریاستی ذمہ داران پر اخراجات میں 50 فی صد کمی پر عمل سے خزانے پر بوجھ کم کیا جائے، اخراجات کٹوتی سے بچنے والی رقم کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی مد میں استعمال کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved