امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈکپ پرومو میںکپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کی کامیابیوں کو نظر انداز کیے جانے پر شعیب اختر بر س پڑے

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر حال ہی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری ورلڈکپ پرومو میں بغض پاکستان کے باعث کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کی کامیابیوں کو نظر انداز کیے جانے پر بر س پڑے ۔تفصیلات کے مابق دو روز قبل آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ پرومو کی 2 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں آئی سی سی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو ہی نہیں دکھایا گیا۔

پروموشنل ویڈیو میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کی زیادہ تر مایوسی کی ہی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن میں شاداب خان کو چھکا لگنا، محمد عامر کا بولڈ ہونا ، وہاب ریاض کا شاٹ لگنے کے بعد مایوس ہونا اور 1992 میں انضمام الحق کا رن آؤٹ شامل ہے، ایک سین میں پاکستانی فین کو مایوس بیٹھا دکھایا گیا ہے اور ساتھ بھارتی فین اسے دلاسا دیتا دکھایا گیا۔

ویڈیو میں پاکستان کا صرف ایک اچھا لمحہ دکھایا گیا ہے جس میں شاہین وکٹ لے کر سیلیبریٹ کرتے ہیں،سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تقریباً 2 سال سے آئی سی سی کے نمبر 1 ون ڈے بیٹر کی پوزیشن پر براجمان ، 2021 اور 2022 کے آئی سی سی ون ڈے بیٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو اس ویڈیو میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

اس پرومو پر شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصی تنقید کا اظہار کیا گیا اب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اس پرومو پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ جو سوچتے ہیں بابر اور پاکستان کی کامیابیوں کے بغیر ورلڈکپ پرومو مکمل ہے تو وہ اپنا مذاق خودبنا رہے ہیں ، ہمت کریں خود کو تھوڑا بڑا کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved