اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے حمزہ خان نے 37سال کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش کا چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر بڑااعزاز اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ایونٹ کے فیصلہ کن فائنل کے پہلے گیم میں پاکستان کے حمزہ خان کو مصر کے محمد ذکریا کیخلاف 12-14پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حمزہ خان نے مسلسل تینوں گیم میں 12-14، 3-11، 6-11سے شکست دیکر 37سال کے بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا۔
اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے آخری بار 1986میں ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2008میں عامر اطلس کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔یہ بھی یاد رہے کہ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی تھی۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی۔