امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یونان کے جزیرہ روڈس میں لگنے والی آگ سے تیس ہزار افراد کا انخلا

ایتھنز(این این آئی)یونان کے ایک جزیرے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانیپر مقامی آبادی کا انخلا جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 30,000 افراد کو یونانی جزیرے روڈس میں بھڑکتی آگ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں 2,000 کو کشتیوں کے ذریعے دوسرے مقامات پرلے جایا گیا۔

جنوبی ایجیئن کے علاقے کے گورنر جارج ہڈزیمارکوس نے بتایا کہ آپریشن جو ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے کچھ سڑکیں بند کردی گئیں۔سیاحوں اور کچھ رہائشیوں کو جزیرے پر ہوٹلوں کے جموں، اسکولوں اور کانفرنس سینٹرز میں بھی لے جایا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پالیں گے۔ تین مسافر کشتی روڈس کی بندرگاہ پر انخلا کے لیے لنگر انداز ہو گئی۔

روڈس میونسپلٹی کے اہلکار ٹیرس ہیٹزیوانو نے کہا کہ کوسٹ گارڈ، مسلح افواج اور مقامی عملے نے لوگوں کو آگ سے دور لے جانے میں مدد کے لیے درجنوں بسیں استعمال کیں۔جیسے ہی آگ نے سڑک کو بند کر دیا، کچھ سیاحوں کو حفاظت کے لیے پیدل جانا پڑا۔ویلج کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ بہت سے باشندے سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ یہ ایسی صورت حال ہے جو اس جزیرے نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved