امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان روس سے 12لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمند ہے‘مصدق ملک

لاہور( این این آئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے سالانہ 12لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمند ہے،روس سے ہرماہ ایک لاکھ ٹن تیل خریدنے کی ڈیل ہو رہی ہے اوراس سلسلے میں معاملات طے پا چکے ہیں،پاکستان24 جولائی کوآذربائیجان کے ساتھ ایل این جی کارگو کا معاہدہ کرنے جارہاہے اورسعودیہ کے ساتھ ریفائنری کے حوالے سے ڈیل کر رہے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزرکھاجاتے ہیں، فرٹیلائزر سیکٹرزکے سستی گیس کے معاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے ،فرٹیلائزرزکوگیس فراہم کرنے کے نئے معاہدے نئی شرائط پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کوسستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیںاور اس کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے،ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے پیمانے پراسمگلنگ جاری ہے، جس سے پاکستان کو 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے پرامریکہ کوکوئی تحفظات نہیں ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved