امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی کی منانے کی کوششیں ناکام، عائشہ نسیم کا کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ برقرار

لاہور(این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ برقرار رکھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم پی سی بی کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ذرائع نے بتایا کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں،

یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پی سی بی نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی،پاکستان ویمن ٹیم کی ایک سینئر پلیئر کو بھی عائشہ سے بات کرنے کو کہا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ پر فیصلے تک عائشہ کے جواب کا انتظار کرنا چاہتا ہے تاہم عائشہ نسیم اب تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق عائشہ نے کسی موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اتنی جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔2020 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنیوالی عائشہ نے اب تک چار ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved