امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

1400کروڑ سے زائد اثاثے، بھارتی رکن اسمبلی پھر بھی خود کو امیر کہنے سے انکاری

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں 1400 کروڑ سے زائد کے اثاثے رکھنے والا ایک رکن اسمبلی اپنے آپ کو امیر کہنے سے انکاری ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں بھی عوام اپنا نمائندہ ووٹ کے ذریعے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ ان نمائندوں میں کچھ کا تعلق امیر گھرانوں سے تو کچھ کا تعلق غریب خاندان سے بھی ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک بھارتی رکن اسمبلی ہیں جو کہنے کو تو امیر ترین ہیں لیکن وہ خود کو امیر ماننے سے انکاری ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے رکن قانون ساز اسمبلی اور نائب وزیراعلی ڈی کے شواکمار کے پاس 1400 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، جن کے ہونے کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں۔ شواکمار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دولت جمع کرنے میں بہت وقت لگایا ہے۔ ساتھ میں وہ خود کو امیر ترین رکن اسمبلی ماننے سے انکاری ہیں اور کہتے ہیں کہ میں امیر نہیں ہوں، لیکن غریب بھی نہیں ہوں۔ کرناٹک کے نائب وزیراعلی کے پاس ایک ہزار 413 کروڑ کے اثاثے ہیں جو انہیں بھارت کا امیر ترین رکن اسمبلی بناتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved