ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران شوہر کی جانب سے فلموں میں کام کرنے سے روکے جانے کی افواہوں پر لب کشائی کردی۔ جنیلیا ڈی سوزا اور ریتیش دیش مکھ کی شادی 2012 میں ہوئی جس کے بعد سے جنیلیا نے ہندی سنیما میں صرف شوہر رتیش کے ساتھ ہی کام کیا ہے۔
ان کی فلموں سے اس دوری کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہیں فلموں میں کام کرنے سے ریتیش دیش مکھ نے روکا ہے۔ اپنے فلمی کیریئر سے متعلق جنیلیا کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا کہ وہ فلموں میں کام کریں گی یا دور رہیں گی۔ واضح رہے کہ جنیلیا ریتیش کے ساتھ حال ہی میں مراٹھی فلم ’وید‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔