امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری

لاہور ( این این آئی)دیہی علاقوں میں متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری، علاج کے پروگرام کو پنجاب کے 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت تک توسیع دے دی گئی۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے علاج کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔پروگرام پر عمل درآمد سے شوگر کے مریضوں کے پاؤں خراب ہونے یا خرابی کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔

پروگرام کے تحت دیہی مراکز صحت پر مریضوں کے ابتدائی علاج کے بعد ضرورت پڑنے پر متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کے لئے 20 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میںخصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ سہولتیں این سی ڈی پروگرام، پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ان دیہی مراکز صحت میں مہیا کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شوگر کے مریض پیروں (پاؤں) کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو پیروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے رہنمائی اور ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائے گی۔شوگر سے متاثرہ پیروں والے مریضوں کے لئے موزوں جوتوں کے سنٹر تک رسائی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔شوگر کے مریض واک اور ایکسرسائز کر کے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اٹک، راولپنڈی ، گوجرانولہ ،نارووال، ملتان ،بہاولنگر، بہاولپور ،چنیوٹ، منڈی بہاوالدین ، جہلم، خوشاب ، سرگودھا ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،جھنگ، خانیوال ،مظفر گڑھ ، لیہ اور اوکاڑہ میں یہ علاج مہیا کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل ، ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے ڈاکٹر شہیر الہی، ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عمر اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved