امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسمبلیاں وقت پر تحلیل ہوں یا قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حمید خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں وقت پر یا وقت سے پہلے تحلیل ہوں کمیشن عام انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ الیکشن کمیشن وقت سے پہلے یا وقت پر اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے ہوجاتی ہے تو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے ساڑھے چار ماہ درکار ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانسگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، تمام اعداد وشمار ڈیجیٹل کیے جا رہے ہیں، اس سے سسٹم میں شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بلیک منی کا استعمال پورے ملک کا مسئلہ ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے اس میں بہتری آسکتی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوگا، قانون میں جس ڈیٹا کی فراہمی کی اجازت ہے، وہ آرٹیکل 138 کے تحت جاری کر تے ہیں۔مردم شماری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کی منظوری ہوتی ہے تو اس کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے ساڑھے چار ماہ درکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر ہم نے کام کیا ہے، ہم اس پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

عمر حمید خان نے کہا کہ ہم نے فنانس سیکشن ڈیجیٹل کیا ہے، تمام اداروں سے اعداد وشمار لیتے ہیں، یہ سسٹم ڈیوائس ’بگ ڈیٹا‘ نہ صرف کمیشن کی معاونت کرے گا بلکہ رہنما اصول بھی فراہم کرے گا اور یہ سب کچھ قواعد میں رہ کر ہو رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے کوئی ایسی شق نہیں جو اس سے متصادم ہو، اس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 73 ترامیم دی گئیں، ان کی منظوری کے بعد ہی کوئی حتمی بات ہوسکے گی۔انہوںنے کہاکہ جو اطلاعات قانون کے مطابق نہیں ہوں گی اس پر کارروائی کریں گے، الیکشن کمیشن قانونی اصلاحات کے مطابق ہی الیکشن کرائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved