اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے بلند چوٹیاں سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرلیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے یہ کارنامہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا،
براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔