امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان

اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا۔ایک انٹرویومیں پی آئی پی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کروایا گیا جس میں اس وقت کی اسٹبلشمنٹ اور کچھ اور لوگ بھی شامل تھے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھا، سب کچھ ہمارے سامنے ہوا، جہانگیر خان ترین کو بھی اس لیے نااہل کروایا گیا کیونکہ نوازشریف کو نااہل کروانا تھا اور مجھ سمیت سبطین خان کو اس لیے اندر رکھا گیا تاکہ پوری تحریک انصاف یہ بتا سکے کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 1992 میں ہی ہیرو بنے تھے لیکن جب انہوں نے شوکت خانم جیسی ہسپتال کا ماڈل دیا تو ہم نے یہ توقع کی کہ شاید وہ وزیراعظم بننے کے بعد اداروں پر اسی طرح کے پروفیشنل لوگ بٹھائیں گے لیکن ہمیں فیصل سلطان اور شوکت خانم ہسپتال دکھا کر عثمان بوزدار، فرح گوگی اور دوسرے لوگ دئیے۔علیم خان نے کہا کہ 2018 میں وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان مختلف تھے اور وزیراعظم بننے کے بعد وہ مکمل الگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے عام آدمی کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج بنائے ہیں، ایک آدمی کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار ہو، غریب آدمی کیلئے بجلی بھی بہت اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد 3 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل حکومت ادا کرے گی۔علیم خان نے کہا کہ کسانوں سے ٹیوب ویل کے لیے بجلی بل بھی نہیں لیے جائیں گے تاکہ کسان کی آمدنی بہتر ہو سکے،

اسی طرح بڑی ہسپتالوں سے دباؤ کم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں یونین کونسل کی سطح تک ہیلتھ یونٹ لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی کے خلاف انتخابات لڑیں گے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔علیم خان نے کہا کہ 2018 سے پہلے عمران خان کے لیے علیم خان بہت اچھا اور نیک انسان تھا لیکن 2018 کے بعد میری بنائی گئی سوسائٹیز بھی غیرقانونی ہوگئیں تو یہ سب پہلے کیوں نہیں ہوا جبکہ یہ سوسائٹیز پہلے بھی موجود تھیں جہاں عمران خان خود بھی تشریف لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر میں ہوں اور ایک دن کیا ایک گھنٹہ بھی میں نے فنڈنگ بند نہیں کی کیونکہ اس ہسپتال کو عمران خان نہیں پاکستانی چلا رہے ہیں، اگر شوکت خانم ہسپتال کا ہیڈ فیصل سلطان کی جگہ عثمان بوزدار ہوتے تو پھر عمران خان ایک روپیہ بھی اکٹھا کرکے دکھاتے۔علیم خان نے کہا کہ ہم نے دل کھول کر تحریک انصاف کی مالی معاونت کی، ان کو جہازوں، گاڑیوں کی ضرورت بھی پڑی تو میں نے اور جہانگیر خان ترین نے معاونت کی، مزید کہا کہ عمران خان کو مجھے جیل میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی،

وہ ایسے ہی کہہ دیتے کہ علیم خان تم ہٹ جاؤ، جبکہ میں ان کے پاس بھی گیا تھا اور کہا تھا کہ میں پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتا مجھے مرکز میں بلائیں۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون تحفے دیتے تھے اور سابق جنرل فیض حمید ان کے کام کرواتے تھے، جب حکومت میں نہیں تھے تو ان پراپرٹی ٹائیکون کے نام لے کر کہتے تھے کہ سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کروں گا لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہی پراپرٹی ٹائیکون کسی بھی وقت ان کے گھر آتے جاتے جاتے تھے۔علیم خان نے کہا کہ فیض حمید کو آرمی چیف لگنا تھا اور ان تحفوں کے ساتھ ان کی عمران خان تک رسائی آسان ہوگئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved