امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت کا 254 ارب روپے اضافی ٹیکس کی وصولی کا پلان تیار

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے 254 ارب روپے اضافی ٹیکس کی وصولی کا پلان تیار کرلیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران لیوی کی اوسط شرح 55 روپے فی لیٹر رہے گی۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 79 ارب روپے اضافہ وصول کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بزنس انکم اور تنخواہ دار طبقے سے اضافی 30 ارب روہے وصولی بھی پلان کا حصہ ہے۔ کھاد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے،کھاد پر ٹیکس کی مد میں 34 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔دستاویز کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروبار کو سپلائی پر اضافی جی ایس ٹی سے23ارب حاصل ہوں گے۔

پلان کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے 15 ارب ریونیو ملے گا، نان فائلرز پر جائیدادکی ویلیو کا ایک فیصد ٹیکس لگانے سے19ارب حاصل ہوں گے، اس اقدام سے46ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق غیرمنقولہ جائیداد کی سیل پر چیز پرٹیکس2 سے بڑھا کر3 فیصد کردیا گیا، شوگری ڈرنکس پرایف ای ڈی20فیصد کرنے سے 8 ارب حاصل ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved