ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن ٹیم نے الجوف کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیزہسپتال، نجران کے کنگ خالد ہسپتال، مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال میں تین برین ڈیڈ افراد کے اعضا عطیہ کرنے کے نتیجے میں 11 مریضوں کو نئی زندگی دینے میں کامیاب ہوئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعضا کے عطیے میں دو دل کی پیوند کاری کے آپریشن بھی شامل ہیں جس سے دو خواتین شہریوں کی جان بچائی گئی۔ ان مریضوں کی عمریں 46 اور 35 سال تھیں۔ ان کے ٹرمینل ہارٹ فیل ہونے کی تکلیف کو ختم کیا گیا۔ 63، 58 اور 25 سال کی عمر کے دیگرتین شہریوں کو جگر عطیہ کر کے جگر کی پیوند کاری کی گئی۔ایک ستائیس سالہ خاتون کے ٹرمینل رینل انفیشیئنسی اور ہیمو ڈائلیسس سیشن ان کے لیے گردے کی پیوند کاری کراس کی جان بچائی گئی۔